Friday, April 26, 2024

شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا، امریکی میڈیا

شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا، امریکی میڈیا
March 7, 2020
ریاض (92 نیوز) امریکی میڈیا نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد  میں شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف شامل ہیں، گرفتار افراد پر بغاوت کا الزام ہے۔ گرفتاریوں کا انکشاف شاہی خاندان کے ایک فرد نے کیا۔ سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کر دی، سعودی حکومت نے گرفتاریوں کا اعلان نہیں کیا، واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کو شہزادہ محمد بن سلمان اپنے اقتدار کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔