Saturday, May 11, 2024

شہزاد اکبر کی بطور مشیر وزیر اعظم تعینات کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

شہزاد اکبر کی  بطور مشیر وزیر اعظم تعینات کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
August 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) شہزاد اکبر کی بطور  مشیر وزیر اعظم تعینات کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  محض ایک نام رکھ دینے سے کسی کی مداخلت ثابت تو نہیں ہو جاتی، وکیل سے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین نیب کے معاملات میں مداخلت کی؟ کیا ایف آئی اے میں مداخلت کی؟۔