Saturday, April 27, 2024

شہزاد اکبر کا ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے دفتر کا اچانک دورہ

شہزاد اکبر کا ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے دفتر کا اچانک دورہ
May 27, 2021

لاہور (92 نیوز) مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے براڈ شیٹ تحقیقات اور آئندہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر غور آنے والے مقدمات پر بریفنگ دی۔

شہزاد اکبر نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات غیرجانبدارانہ اور آزادانہ انداز سے مکمل کئے جائیں، تمام افسران اور تفتیشی افسران کو بغیر دباؤ کے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مزید کہا کہ، مالیاتی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔