Wednesday, April 24, 2024

شہزاد اکبر کا ن لیگ کو براڈ شیٹ معاملے پر فیصلہ دوبارہ پڑھنےکا مشورہ

شہزاد اکبر کا ن لیگ کو براڈ شیٹ معاملے پر فیصلہ دوبارہ پڑھنےکا مشورہ
January 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نون لیگ کو براڈ شیٹ کے معاملے پر فیصلہ دوبارہ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے براڈ شیٹ پر کوئی بات نہیں  کی ،براڈ شیٹ مقدمے میں پاکستان کو آپ کی نالائقی کی وجہ سے رقم ادا کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ  ماضی میں جب بھی کوئی ڈیل ہوئی یا کیسز سے روکا گیا تو دو جماعتوں نے فائدہ اٹھایا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے نون لیگ کو براڈشیٹ کے معاملے پر برطانوی عدالت جانے کا مشورہ دے دیا، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومتوں نے کرپشن کا بازار گرم رکھا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ این آر او عمران خان مانگ رہے ہیں، شہزاد اکبر براڈ شیٹ سے کیا مذاکرات کر رہے تھے پبلک کیا جائے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ نے آپ کے خلاف چارج شیٹ دی، قوم جاننا چاہتی ہے براڈ شیٹ سے کتنی کمیشن مانگی گئی۔