Friday, April 26, 2024

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں مقدمہ کرنے کا چیلنج

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں مقدمہ کرنے کا چیلنج
July 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں اپنے خلاف مقدمہ کرنے کا چیلنج دے دیا۔ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار گرفتار بھی ہوں گے پاکستان بھی لایا جائیگا۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد تحویل ملزمان کے معاہدے کیلئے مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا 20 ملین، 13 ملین اور 27 ملین کی تین ادائیگیاں ارا سے کی گئیں۔ ہم شہباز شریف سے تین ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ارا سے کی گئیں۔ انہوں نے کہا چھ کروڑ روپے غیر قانونی طور پر نوید اکرام نے علی عمران کو دیے ۔ اسٹوری ڈیلی میل نے کی اور نزلہ مجھ پر گرانے کی کوشش کی گئی۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا 80 کنال زمین خرید کر نوید اکرام نے پاور آف اٹارنی علی عمران کو دی۔ شہباز شریف کے داماد علی عمران مفرور ہیں۔ نوید اکرام پر شہباز شریف نے تشدد کرایا، اہلیہ کو بھی گرفتار کرایا۔ شہزاد اکبر بولے شہباز شریف کے خاندان نے 26 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ 200 سے زائد ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کی گئیں۔ شہباز شریف نے کسی ایک الزام کا بھی جواب نہیں دیا۔ ٹی ٹیز کے ذریعے جائیداد خریدی گئیں ، اس لیے اسے منجمند کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا احتساب ہونے سے ملک بدنام نہیں ہوتا۔ شہباز شریف جذبات کا سہارا چھوڑیں۔ برطانیہ کی عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کا منتظر ہوں۔ اگر قانونی معاونت چاہیے تو وہ بھی میسر کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اگلے ہفتے مذید انکشافات کروں گا۔ میں بتاوں گا کہ کون سے سیاسی حواری منی لانڈرنگ کرتے تھے۔ ادھر ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا شہباز شریف کا ڈرامہ مذید نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی کو ٹھیکہ دیتے وقت محب الوطنی یاد نہیں آئی۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے 526 بار وزیراعظم کے جہاز کا استعمال کیا۔