Saturday, April 27, 2024

شہزاد اکبر کا شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی ٹرانزیکشنز سامنے لانے کا دعویٰ

شہزاد اکبر کا شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی ٹرانزیکشنز سامنے لانے کا دعویٰ
August 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی ٹرانزیکشنز سامنے لانے کا دعویٰ کر دیا۔ میڈیا گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا 90 کی دہائی میں ایک خاندان اقتدار میں آتا ہے اور ایک قانون بناتا ہے۔ اسی خاندان نے 90 کی دہائی میں خوب مال کمایا۔ اس خاندان نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا اور مال بنایا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا لندن کی عدالتوں کی جانب سے کوئی لیٹر نہیں ملا۔ حمزہ سمیت ان سب کا معاملہ ٹی ٹی پر کھڑا ہے۔ پاناما اسکینڈل نے بھونچال مچا دیا، سب نے سوال اٹھایا۔ پاناما اسکینڈل کا معاملہ سب سے زیادہ تحریک انصاف نے اٹھایا۔ کچھ چیزیں سامنے آچکی ہیں کچھ آنا باقی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بولے شہبازشریف اور ان کے بچوں کے اثاثے ٹی ٹیز کے ذریعے بنے۔ ٹی ٹی شہباز کے بعد اب نئی ٹی ٹی سامنے آئی ہے۔ سلمان شہباز کی جائیداد 90 فیصد ٹی ٹی پر کھڑی ہے۔ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ یہ منی ٹریل نہ دے سکے۔ شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا مریم صفدر کی ٹرازکشن کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ ہل میٹل کیس میں سامنے آئی 85 فیصد رقم نوازشریف کوجاتی ہے۔ رقم ملنے کے بعد نوازشریف اپنی بیٹی کو گفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا نیب کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ساری چیزیں ہیں۔