Friday, April 19, 2024

شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے گورنر ہاؤس پہنچ گئی

شہریوں کی بڑی تعداد سیرو تفریح کیلئے گورنر ہاؤس پہنچ گئی
September 23, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے  کھول دیا گیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد چھٹی کا دن گزارنے گورنر ہاؤس پہنچی۔ چھٹی کا دن ہو اور ایسے میں گورنر ہاؤس میں جانے کا موقع ملے تو چھٹی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر اتوار کو گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے اقدام سے بھرپور مزہ دوبالا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس پہنچی۔ سیرو تفریح کے لئے آنے والے لاہوریوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ستر سالوں میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولا ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نیا نظام لا رہی جس میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے۔ انتظامیہ نے سیرو تفریح کے لئے آنے والوں کے لئے ہدایات بھی جاری کر دیں۔ کہتے ہیں شہری مقرر کردہ راستہ استعمال کریں اور دوران وزٹ کچرا نہ پھینکیں۔ گورنر ہاؤس میں آنے والوں کو شناختی کارڈ لازمی ساتھ لے کر آنا ہو گا۔ پنجاب حکومت کے مطابق شہری ہر اتوار کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک پارک میں گھوم سکیں گے۔