Thursday, May 9, 2024

شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب

شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب
March 10, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا بھرپور تعاون ناگزیرہے، ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط کورونا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے، بے احتیاطی اورایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا کے1006نئے مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6756 تک پہنچ چکی ہے۔