Wednesday, May 8, 2024

شہریوں کو آن لائن نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قوانین تیار

شہریوں کو آن لائن نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قوانین تیار
February 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شہریوں کو آن لائن نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قوانین تیار کر لیئے گئے۔ تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کی تین ماہ میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نئے سوشل میڈیا قواعد کی منظوری دے دی۔ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی ۔ نئے قواعد کو سٹیزن پروٹیکشن رولز 2020 کا نام دیا گیا ہے ۔ آئین کی خلاف ورزی پر کمپنیوں کو 50 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا ۔ دستاویز کے مطابق عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت تمام کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کی پابند ہوں گی۔ ساتھ ہی ان کمپنیوں کو 3 ماہ میں پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے کے لئے بھی پابند کیا گیا ہے۔