Friday, March 29, 2024

شہریت منسوخی کے بعد آسام کے مسلمانوں کیلئے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع

شہریت منسوخی کے بعد آسام کے مسلمانوں کیلئے حراستی کیمپوں کی تعمیر شروع
September 9, 2019
گوالپارا (نیٹ نیوز) مسلمان دشمنی میں اندھی مودی حکومت کی جانب سے  سقوط ڈھاکہ  کے بعد آسام آنے والے شہریوں سے شہریت کا حق چھین لیا گیا ۔ 19 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وط قرار دینے کے بعد ان کیلئے حراستی کیمپس کی تعمیر شروع کر دی گئی ۔ ضلع گوالپارا کے ایک  جنگلاتی علاقے میں  پہلے حراستی مرکز  کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے  جہاں تین ہزار  کے قریب تارکین وطن کو منتقل کیا جائے گا ، ایسا کرنے سے  یہ افراد معاشرے سے مکمل طور پر کٹ جائیں گے ۔  سوشل میڈیا پر چلنے  والی ویڈیوز کے مطابق  قریب سات فٹبال میدانوں کے برابر رقبے سے جنگلات کاٹ کر وہاں حراستی مرکز کی تعمیر جاری ہے ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلمانوں کے حراستی مرکز میں  سکیورٹی کے لئے کوارٹرز بھی بنے گیں جب کہ چار دیواری اور  واچ ٹاورز بھی ہوں گے ، یہاں اسکول ، اسپتال  کی عمارتیں بھی بنیں گی ۔