Friday, April 26, 2024

شہریارخان نے محمد عامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

شہریارخان نے محمد عامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
December 18, 2015
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی نے کرکٹر محمدعامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی فٹنس کیمپ میں سے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیم کا انتخاب کیا جائے گاجبکہ یہ کیمپ پیر کے روز سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے یہ خبر گزشتہ روز ہی بریک کر دی تھی۔ تفصیلات کےمطابق ہیڈکوچ وقار یونس کی نگرانی میں فٹنس کیمپ کا آغاز اکیس دسمبر کو ہوگا جو سات جنوری تک جاری رہے گا۔فٹنس کیمپ کے لیے چھبیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاگیاہے جن میں محمدعامر کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق محمدعامر کی ٹیم میں شمولیت ویزا کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے کلیئرنس ملنے پر ہی محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان نے دوہزار سولہ میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔فٹنس کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں سعدنسیم، راحت علی، رومان رئیس، عامریامین، افتخار احمد، بابراعظم، عماد وسیم، احمدشہزاد، محمدحفیظ، شرجیل خان، اظہرعلی، شعیب ملک، عمراکمل، اسدشفیق، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، محمدرضوان، بلال آصف، صہیب مقصود، وہاب ریاض، انورعلی، محمدعرفان، عمرگل، جنیدخان اور یاسرشاہ شامل ہیں۔