Thursday, March 28, 2024

شہریارخان نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا انکلوژر کا افتتاح کردیا

شہریارخان نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا انکلوژر کا افتتاح کردیا
February 28, 2017

لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم میں نئے میڈیا سٹینڈ کا افتتاح کر دیا۔ دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عوام کو فائنل میچ تک رسائی کے لیے کم قیمت والی 10ہزار ٹکٹیں کل سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نجم سیٹھی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کالج اینڈ پہ بنائے گئے نئے میڈیا سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پہ انہوں نے پی سی بی کی جانب سے اس میڈیا سٹینڈ کو پی ایس ایل کے لیے تحفہ قرار دیا۔

نئے میڈیا سٹینڈ بارے صحافیوں کا کہنا تھا کہ تاریخی قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سینٹر اچھا اضافہ ہے۔ پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کے علاوہ شہری بینک کی مخصوص برانچزسے بھی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ نئے میڈیا سینٹر میں وسیع میڈیا گیلری کے علاوہ کمنٹری باکسز، کانفرنس روم اور ہاسپٹیلٹی باکسز بھی قائم کیے گئے ہیں۔