Sunday, September 8, 2024

شہریارخان نے ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کی نوید سنادی

شہریارخان نے ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کی نوید سنادی
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)نومبردسمبرمیں پاک بھارت کرکٹ سیریزنہ ہونےکی صورت میں بھی چیئرمین پی سی بی شہریارخان نےایک مرتبہ پھرانٹرنیشنل ٹیموں کی آمدکی نویدسنادی،کہتےہیں اب کسی ٹیم پردورےکےلیےدباؤنہیں ڈالیں گے،،ٹیمیں اپنی مرضی سے آئیں گی ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی نےقذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں کرکٹ کوسیاست سے الگ رکھا جائے۔بھارتی بورڈکرکٹ کھیلنےکوتیارہے،اپنی حکومت سے اجازت کےبعدبھارتی ٹیم پاکستان کادورہ کریگی،ابھی چھ ماہ باقی ہیں،معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔ شہریار خان نےکہاکہ  ملک میں سکیورٹی کےحالات بہترہوگئے،انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنےکےلیےتیارہیں،اسکاٹ لینڈاورآئرلینڈ دورے کےلیےتیارہیں جبکہ عمان اورہانگ کانگ توکراچی میں بھی کھیلنےکےلیےتیارہیں،آئندہ دوسےتین ہفتوں میں شیڈول طےکرلیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی نےکہاکہ  فیصلہ کرلیاہےکہ پاکستان سپرلیگ اسی سال منعقدہوگی  انٹرنیشنل پلیئرپاکستان آنےسےگھبراتےہیں لہذاسپرلیگ کےپہلے کچھ ایڈیشن بیرون ملک ہی ہونگے ۔