Sunday, May 5, 2024

شہریارخان ایک مہینہ کی رخصت پر، نجم سیٹھی پھر پی سی بی کے سیاہ و سفید کے مالک بنیں گے

شہریارخان ایک مہینہ کی رخصت پر، نجم سیٹھی پھر پی سی بی کے سیاہ و سفید کے مالک بنیں گے
June 16, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہر یا ر خان کی ایک ماہ کی رخصت کے باعث نجم سیٹھی کے سر پر ایک دفعہ پھر پی سی بی کی سربراہی کی دستار سج جائے گی جس سے پاکستان ٹی ٹونٹی لیگ کے اہم ترین معاملے میں نجم سیٹھی کو فیصلے کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان ایک ماہ کے لیے ملک سے باہر رہیں گے اور قانون کے مطابق ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین کے اختیارات خودبخود نجم سیٹھی کومنتقل ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جو اگلے سال متحدہ عرب امارا ت میں ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کی زورو شور سے تیاریاں کر رہا ہے اس بارے میڈیا رائٹس سے لے کر کھلاڑیوں کے چناﺅ تک تمام اختیارات نجم سیٹھی کو حاصل ہو جائیں گے جو شہریار خان کی موجودگی میں بطور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کام کرتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہر یا ر خان جنہیں بائیس جون سے آئی سی سی کی باربا ڈوس میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنا ہے وہ میٹنگ سے چار دن پہلے یورپ میں آرام کرینگے جبکہ چھے روزہ میٹنگ کے بعد وہ مزید پندرہ دن آرام کی غرض سے یورپ میں قیام کریں گے۔