Friday, March 29, 2024

شہریار خان اور نجم سیٹھی کے متضاد بیانات نے آپسی اختلافات واضح کر دیے

شہریار خان اور نجم سیٹھی کے متضاد بیانات نے آپسی اختلافات واضح کر دیے
October 25, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی۔ ایک دوسرے کے بیانات کی تردید سے واضح ہو گیا کہ شہر یار خان اور نجم سیٹھی ایک پیج پر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے اپنے دورہ بھارت کی کتھا سناتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی جانے کے بعد ڈیڑھ دن تک بھارتی بورڈ کے سربراہ نے ان سے کوئی رابطہ نہ کیا جس پر انہیں بہت مایوسی اور افسوس ہوا۔ ایک دن ممبئی اور آدھا دن دہلی میں گزارنے کے بعد وہ واپس آ گئے۔ ششانک منوہر نے ٹیلیفون کال تک نہیں کی۔ دوسری طرف ان کے ساتھ بھارت جانے والے نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ششانک منوہر کا اپنی بیوی کے ذریعے شہر یار کے ساتھ رابطہ رہا۔ بی سی سی آئی کے سربراہ اپنی اہلیہ کے ذریعے شہریارخان کو پیغامات دیتے رہے۔ نجم سیٹھی کے اس دعوے کو شہر یار خان نے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پی سی بی حکام کے درمیان کس قدر ہم آہنگی ہے یہ تو ان دعووں اور تردید سے واضح ہو گیا۔ اب کرکٹ پر اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔