Saturday, April 20, 2024

شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان

شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان
August 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت بنانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیر اعظم نے خود رکھا ہوا ہے۔ دونوں نئے وزرا کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ شہریار آفریدی تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔ شہریار آفریدی نے 2013 میں این اے 14 کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ 2018 کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔