Tuesday, May 21, 2024

شہریار آفریدی کا ہر قیمت پر ڈرگ مافیا کے خاتمے کا اعلان

شہریار آفریدی کا ہر قیمت پر ڈرگ مافیا کے خاتمے کا اعلان
January 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہریار آفریدی نے ہر قیمت پر ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان کر دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈرگ مافیا سن لے ، چالے میری جان چلی جائے ،اس مافیا کا خاتمہ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  ڈرگ مافیا آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے ، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سن لیں ! حکومت ڈرگ مافیا کو عبرت کا نشان بنائے گی ۔ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا ڈرگ مافیا کے خلاف بہادری  سے لڑنا  پڑے گا ،  چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ سے ہے ۔ حکومت کا مافیا کے خلاف سخت فیصلوں کا عزم دہراتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔