Tuesday, April 16, 2024

شہری کو دھمکانے اور تشدد کرنے پر میئرکراچی کے بیٹے پر مقدمہ درج

شہری کو دھمکانے اور تشدد کرنے پر میئرکراچی کے بیٹے پر مقدمہ درج
January 3, 2020
کراچی (92 نیوز) سال نو کی آمد پر غنڈہ گردی اور ہوائی فائرنگ اور اپنے والد مئیرکراچی وسیم اختر کے نام پر شہری کو دھمکانے اور تشدد کرنے پر ان کے بیٹے تیمور وسیم اور اس کے دستوں کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قانون سب کیلئے نیو نائٹ پر ہوائی  فائرنگ، جھگڑا اور شہری کو دھمکانے والا مئیر کراچی وسیم اختر کا بیٹا تیمور اور اس کے دوست پولیس کے ریڈار پر آگئے۔ خبر ہے کہ مئیر کراچی کے بیٹے تیمور نے 31 دسمبر کی رات سی ویو کے اپنے دوستوں کے ہمراہ سی وی کے قریب ہوائی فائرنگ کی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے والد کے نام سے اسے کو دھمکاتا رہا، جس کے بعد متاثرہ شہری حسنین حیدر نے تیمور وسیم اس کے دوستوں اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔۔ مقدمے میں ہوائی فائرنگ، تشدد زدو کوب اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔