Thursday, May 2, 2024

شہری کا ملک ریاض پر بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ دھوکے سے ہتھیانے کا دعویٰ

شہری کا ملک ریاض پر بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ دھوکے سے ہتھیانے کا دعویٰ
January 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) بحریہ ٹاؤن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔ شہری آصف عارف نے ملک ریاض پر بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ دھوکے سے ہتھیانے کا دعویٰ کر دیا۔ آصف عارف کا کہنا ہے کہ منصوبہ اُس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شروع کیا تھا، ہمیں دھوکے سے باہر کر دیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن میں پے درپے اسکینڈلز سامنے آنے لگے۔ شہری آصف عارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک ریاض نے اُن کا بحریہ ٹاؤن منصوبہ دھوکے سے ہتھیایا۔ آصف عارف نے ایچ آر سی کو دی گئی درخواست اور نائنٹی  ٹونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انہوں نے ساتھیوں سے مل کر شروع کیا۔ یہ منصوبہ بحریہ فاؤنڈیشن نارتھ، پاکستان انڈسٹریل کمپلیکسز اور یونیکون انٹرنیشنل نے ملکر کر شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک ریاض وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بہنوئی کا پارٹنر تھا۔ ملک ریاض کو مشاورت کے لئے شامل کیا گیا تھا مگر انہوں نے دھوکے سے سب کو باری باری فارغ کرا دیا۔ آصف عارف نے الزام لگایا کہ ملک ریاض نے بحریہ فاونڈیشن نارتھ کے لیٹر ہیڈ بھی غیر قانونی طور پر استعمال کئے۔ بحریہ ٹاؤن کا نام بھی دھوکے سے اپنے نام رجسٹرڈ کرا لیا۔