Friday, May 3, 2024

شہری پریشان نہ ہوں بلدیاتی انتخابات پانچ دسمبر کو ہی ہونگے :سیکریٹری الیکشن کمیشن

شہری پریشان نہ ہوں بلدیاتی انتخابات پانچ دسمبر کو ہی ہونگے :سیکریٹری الیکشن کمیشن
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)سیکرٹری الیکشن کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات پرشکوک وشبہات دورکردیے،بابریعقوب کاکہناہےکہ شہری پریشان نہ ہوں،بلدیاتی انتخابات5دسمبرکوہی ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق  سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا ، جس میں چیف سیکرٹری سندھ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری بلدیات،آئی جی،کمشنرکراچی،ضلعی ڈپٹی کمشنرزاورآراوزاجلاس میں شریک ہوئےاوررپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں فوج کی تعیناتی،الیکشن طریقہ کاراورنئی حلقہ بندیوں پرغورکیاگیا۔ اجلاس کےبعدمیڈیابریفنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات پرہرقسم کےشکوک وشبہات دورکردیےبابریعقوب کاکہناہےکہ شہری پریشان نہ ہوں،کراچی میں بلدیاتی انتخابات پانچ دسمبرکوہی ہوں گے،چہلم مذہبی فریضہ ہےتوالیکشن آئینی فریضہ ہے۔ سیکرٹری نےبتایاکہ کراچی میں1791پولنگ اسٹیشن کوحساس اور2016کوانتہائی حساس قراردیاہے۔ سندھ حکومت نےآرمی کی20 کمپنیاں اوررینجرزکے7400جوان تعینات کرنےکی درخواست کی ہے۔ رینجرزکی تعیناتی چارسےچھ دسمبرکیلئےہوگی اورانہیں مجسٹریٹ کےمکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔۔ بابریعقوب کاکہناتھاکہ الیکشن کےدوران اسلحےکی نمائش اورپولیس موبائل جیسی گاڑیوں کےاستعمال پرپابندی ہوگی الیکشن ڈیوٹی سےانکارکرنےوالے افسران کےخلاف ایکشن لیاجائےگا۔