Thursday, March 28, 2024

شہری پر تشدد کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد

شہری پر تشدد کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد
August 25, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کی شہری پر تشدد کے بعد معافی  کسی کام نہ آئی ، پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی نے عمران شاہ پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسلام آباد میں  پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی  نے شہری پر تشدد کرنے والے  پاکستان تحریک انصاف  کے رکن سندھ اسمبلی  عمران شاہ  کے معاملے پر  سماعت کی ۔ عمران شاہ نے  کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر  اپنے جرم کا اقرار کیا اور کہا کہ  معاملہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا ۔ ڈسپلنری  کمیٹی نے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود عام آدمی پر ہاتھ اٹھانےکے جرم میں عمران شاہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ کمیٹی کے مطابق عمران شاہ جرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن اور یتیم خانے میں جمع کرائیں گے ، جرمانے کی رقم سے ایدھی سینٹر میں موجود 20 بیماروں کا علاج کرایاجائے گا۔ عمران شاہ نے متاثرہ شہری سے گھر جا کر معافی مانگی تھی اور  صلح بھی کی تھی  ۔