Thursday, April 18, 2024

شہری عثمان چنیوٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو 50 فٹ لمبا خط لکھ دیا

شہری عثمان چنیوٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو 50 فٹ لمبا خط لکھ دیا
August 30, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے رہائشی ہوٹل ملازم عثمان چنیوٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو پچاس فٹ لمبا خط لکھ دیا جس کا مقصد انوکھے انداز میں وزیر اعظم کو عوامی مسائل سے آگاہ کرنا ہے۔ شہری نے خط میں کچھ دلچسپ اور انوکھے سوال بھی پوچھے۔ بجلی کی کیا قیمت ہے، بازار میں ملاوٹ مافیا کو کیسے کنٹرول کیا جائیگا، طبی سہولیات عام عوام تک کیسے پہنچائی جائیں اور تو اور منتخب وزیر اعظم سے آٹے دال کا بھاؤ بھی پوچھ لیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ مسائل کا علم ہو گا تبھی اس کا کوئی حل نکلے گا۔ نئے پاکستان کے شہری نے پرانے پاکستان کے تمام مسائل اپنے رہنما کو گنوا دئیے۔ عام شہری کی طرف سے وزیراعظم کو خط لکھنے کا یہ انوکھا انداز درحقیقت عوام کی نمائندگی  اور ان کے حقوق کیلے آواز بلند کرنا ہے۔