Wednesday, May 8, 2024

شہری خبردار ! اگر کبھی الائیڈ اسپتال فیصل آباد جانا پڑے تو بستر ساتھ لیکر جائیں

شہری خبردار ! اگر کبھی الائیڈ اسپتال فیصل آباد جانا پڑے تو بستر ساتھ لیکر جائیں
December 30, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے سب سے بڑے سرکاری الائیڈ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں کو کئی کئی گھنٹے اسٹریچرز پر ہی رکھا جاتا ہے۔ ایمرجنسی میں یومیہ 5 سو سے زائد افراد طبی امداد کے لیے آتے ہیں مگر ایسی ستم ظریفی کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بیڈ بھی دستیاب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کی 50 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی میں روزانہ 500 سے زائد مریض آتے ہیں۔ بستروں کی عدم دستیابی کی بدولت ایک ایک بستر پر کئی کئی مریض پڑے کراہ رہے ہوتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ ادویات کی کمی‘ مناسب دیکھ بھال اورعلاج نہ ملنے پرمریضوں کی آہ و پکار اور لواحقین کی منتوں پر بھی ڈاکٹرز کان نہیں دھرتے۔ یہی وجہ ہے کہ سہولیات کے فقدان سے یومیہ30 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز اور نرسز نظر ہی نہیں آتے۔ حکومت کے شعبہ صحت میں بہتری کے دعوے بڑے بڑے لیکن اقدامات انتہائی چھوٹے نظر ہیں۔ شہر کے سب سے بڑے اسپتال کے دوسرے شعبوں کی صورتحال تو اپنی جگہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی اس قدر مسائل ہیں کہ لگتا ہے انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے۔