Sunday, September 8, 2024

شہری حقوق کے علمبردار مقتول رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

شہری حقوق کے علمبردار مقتول رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں تقریبات کا انعقاد
January 19, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں شہری حقوق کے علمبردار مقتول رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد منائی جا رہی ہے۔ اوباما اور ان کی اہلیہ ایک سکول میں طلبا کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ شہریوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑنے والے مارٹن لوتھر کنگ جونئر کی خدمات کے اعتراف میں امریکا بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تمام وفاقی محکموں میں چھٹی تھی۔ امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ نے دارالحکومت کے ایک اسکول میں بچوں کے ساتھ مل کر عظیم رہنما کی یاد منائی۔ انہوں نے پھولوں اور سبزیوں کی پنیری کاشت کی اور مستحق بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔ ساؤتھ کیرولینا کی ریاستی اسمبلی سے فیڈرل پرچم اتارے جانے کے بعد پہلی بار مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں منعقدہ ریلی سے خطاب میں مقررین نے نسل پرستی کیخلاف اور مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کاعزم ظاہر کیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے تینوں صدارتی امیدوار بھی ریلی میں شریک ہوئے۔