Friday, March 29, 2024

شہری 14 دن تک گھر نہ رہے تو خدانخواستہ زیادہ اموات ہوسکتی ہیں، بلاول

شہری 14 دن تک گھر نہ رہے تو خدانخواستہ زیادہ اموات ہوسکتی ہیں، بلاول
March 24, 2020
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہری 14 دن کیلئے گھروں میں نہ رہے اورحکوت سے تعاون  نہیں کرتے ہو تو خدانخواستہ زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔انہوں نےوفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے بھی مدد مانگ لی کہا کہ ملکر ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو میں قوم کے نام ‘‘ کورونا سے لڑنا ہے ’’ کا پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں کہ اگرعوام 14 دن کیلئے گھروں میں نہیں رہے۔ حکومت سے تعاون نہیں کیا تو اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔ اپیل کی کہ شہری گھر پر رہیں،اپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔ بلاول نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد کرے۔ کہا کہ ہم سب ایک ہوجائیں تو کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آپ بیمار ہوجاتے ہیں یاراشن کی ضرورت ہے تو سندھ حکومت سے رابطہ کریں۔ مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کی مدد کریں تاکہ غریبوں کا خیال رکھا جاسکے۔