Wednesday, April 24, 2024

شہری 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت مانگنے عدالت پہنچ گیا

شہری 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت مانگنے عدالت پہنچ گیا
November 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں انوکھا کیس آیا۔ شہری 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت مانگنے عدالت پہنچ گیا۔ کراچی میں شہری عجب خواہش لیکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ درخواست دائر کی کہ دس گرام تک چرس پینے کی اجازت دی جائے۔ غلام اصغر سائیں کا کہنا تھا کہ وہ مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہے۔ بڑے شریف لوگ چرس پیتے ہیں، پولیس انہیں تنگ کرتی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے  ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں۔ بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کیا جائے۔ درخواست گزار نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں۔ یہاں اجازت نہیں دے سکتے۔ غلام اصغر سائیں نے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا۔ عدالت نے کہا کہ نہیں چاہیے ایسا ریونیو ، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں۔ عدالت نے چرس پینے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔