Sunday, September 8, 2024

شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کو ٹیکس چوری پر پونے دو سال قید کی سزا

شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کو ٹیکس چوری پر پونے دو سال قید کی سزا
July 6, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی قانون کی گرفت میں آ گئے۔ بارسلونا کی ایک عدالت نے لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں جرم ثابت ہونے پر اکیس ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال سے دنیا بھر میں شہرت کمانے والے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن اور بارسلونا کے لیے فٹ بال کھیلنے والے لیونل میسی کو ایک سال نو مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیونل میسی کے والد جارج میسی کو بھی میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے ہسپانوی حکام کوٹیکس کی مد میں پینتالیس لاکھ امریکی ڈالر ادا نہ کرنے کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ بارسلونا میں عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران لیونل میسی اور ان کے والد ٹیکس فراڈ کے تین الزامات میں مجرم ثابت ہوئے جبکہ اس سے قبل لیونل میسی نے اپنے خلاف ٹیکس چوری کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف فٹ بال کھیل رہے تھے۔