Friday, May 3, 2024

شہرہ آفاق اداکار عمر شریف الزائمر کا شکار، ان کے ایجنٹ کی تصدیق، لارنس آف عریبیا اور ڈاکٹر ژیواگو جیسی فلموں میں کام کیا

شہرہ آفاق اداکار عمر شریف الزائمر کا شکار، ان کے ایجنٹ کی تصدیق، لارنس آف عریبیا اور ڈاکٹر ژیواگو جیسی فلموں میں کام کیا
May 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) لارنس آف عربیا اور ڈاکٹر ژیواگو جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہرہ آفاق اداکار عمرشریف الزائمر کی بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ عمرشریف کے ایجنٹ سٹیون کینز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکار عمرشریف الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس مرض میں انسان یاد داشت کھو بیٹھتا ہے اور کئی بار اس حد تک خود فراموشی کا شکار ہو جاتا ہے کہ اسے اپنے بارے میں بھی کچھ یاد نہیں رہتا۔ سٹیون کینز نے بتایا وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں جانتے کہ عمرشریف اس مرض کا شکار ہیں۔ وہ مصر میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کا بیٹا طارق اور دیگر افراد خانہ عمرشریف کی نگہداشت کر رہے ہیں۔ کینز نے کہا ان کی کچھ عرصے سے عمرشریف سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن وہ طارق سے رابطے میں ہیں۔ اسکندریہ میں پیدا ہونیوالے تراسی سالہ عمر شریف انیس سو باسٹھ میں آسکر ایوارڈ کے کیلئے نامزد ہوئے اور دو بار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتے پھر تین سال بعد ڈاکٹر ڈیواگو میں اداکاری پر گولڈن گلوب جیتا۔