Friday, April 19, 2024

  شہروں میں چھ اور دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،سیکرٹری پانی و بجلی  کی وزیر اعظم کو بریفنگ

   شہروں میں چھ اور دیہات میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،سیکرٹری پانی و بجلی  کی وزیر اعظم کو بریفنگ
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز) سیکرٹری پانی وبجلی  نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں میں 6دیہاتوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں 4سے پانچ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کی خریداری میں ہونے والی بے قائدگیوں کا نوٹس لے لیا معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم  وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے ہنگامی اقدامات کی بھی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی  کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا ، اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے ڈیامر بھاشا ڈیم پر جبکہ وزیر پٹرولیم نے ایل ایل جی پر چلنے والے پاور پلانٹس پر بریفنگ دی، سیکریٹری پانی اور بجلی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ شہری علاقوں میں چھ اور دیہاتی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےجبکہ  صنعتی شعبے میں چار سے پانچ  گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیجا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر تک گڈو پاور پلانٹ سے 700 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی ، وزیر اعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کی خریداری میں ہونے والی بے قائدگیوں کا نوٹس لیتے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ۔ انہوں نے  ہدایت کی کہ اراضی ایکوائر کرنے کا کام اکتیس جولائی تک مکمل کیا جائے اور  ڈیم کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ  گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ،بجلی چوری روکنے کے اقدامات اور  وصو لیاں تیز کی جائیں  ۔