Wednesday, April 24, 2024

شہروز سبزواری اور صدف کنول پہلی بار ایک ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

شہروز سبزواری اور صدف کنول پہلی بار ایک ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے
July 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) شہروز سبزواری اور صدف کنول شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ ٹیلی فلم  ’’گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ شہروز اور صدف نے شوٹنگ کی تصاویر شیئر کر دیں۔ شوٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صدف کنول اور شہروز کا کہنا تھا کہ انہیں شادی شدہ جوڑے کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دونوں 31 مئی کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔