Friday, May 17, 2024

شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں
December 30, 2019
کراچی ( 92نیوز) لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری  اور اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا  پر ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر گردش کر تی رہیں ،   دوسری جانب بہروز سبزواری کا کہنا ہے سائرہ یوسف اپنے والد کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے گھر گئی ہیں  ۔ شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری  اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان میں ٹوئٹر پر شہروز اور سائرہ  کی جوڑی کا ذکر ٹاپ ٹرینڈ رہا  جہاں شہریوں نے دونوں کے درمیان تعلقات پر خوب بحث کی جبکہ علیحدگی کی وجہ شہروز کا ایک ماڈل کے ساتھ افیئر ہے ۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز نے علیحدگی کی تصدیق بھی کردی  اور پرستاروں کو بتایا کہ ذاتی نوعیت کے اختلافات کے باعث علیحدگی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں  جبکہ اداکارہ سائرہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس مکمل خاموش ہے  اور اپنے نام کے ساتھ ابھی تک شہروز لکھا ہوا ہے ۔ دوسری جانب اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے کی طلاق سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی ناراضگی ہر گھر میں ہوتی ہے جبکہ سائرہ اپنے والد کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث  گھر گئی ہے ۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2006 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے  جبکہ 2012 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے  ، دونوں کی ایک  بیٹی بھی ہے ۔