Thursday, March 28, 2024

شہرقائدمیں پانی کی شدیدقلت،عوام بوند بوند کو ترس گئے

شہرقائدمیں پانی کی شدیدقلت،عوام بوند بوند کو ترس گئے
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شہرقائد میں پانی کی شدید قلت سے شہری بوند بوند کو ترس گئے ، کورنگی میں ضروریات زندگی کیلئے بھی پانی ناپید ہوگیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کس سے فریاد کریں؟ کوئی سننے والا ہی نہیں۔ کراچی میں پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے،  سمندر کنارے آباد شہرکے باسی بوند بوندپانی کو ترس  رہے ہیں ،کورنگی میں صورتحال  بہت خراب ہے خواتین کا کہنا ہے کہ کئی کئی ہفتے گزرجاتے ہیں مگرپانی نہیں آتا۔ پانی کی شدید قلت سے بزرگ شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں کہتے ہیں بھاری رقم دے کر دوائیں خریدیں یا پانی  ،  مہنگائی اتنی ہے کہ جیب ٹینکرخریدنے کی اجازت نہیں دیتی ۔ شہریوں کامطالبہ کہ پانی فراہمی کے منصوبے ہنگامی بنیادں پر مکمل کئے جائیں توکہ وہ پانی کو نہ ترسیں۔