Friday, May 17, 2024

شہرقائد کے ایڈمنسٹریٹرز کا تعلق کراچی سے ہی ہوگا، بلاول

شہرقائد کے ایڈمنسٹریٹرز کا تعلق کراچی سے ہی ہوگا، بلاول
August 22, 2020
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں فطری مسائل کو بنیاد بنا کر اگر شہر وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبات کا سلسلہ شروع ہوا تو رکے گا نہیں۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا۔ کراچی کی ترقی، سیاسی صورت حال اور پارٹی کی تنظیم نو مشاورت ہوئی، فیصلہ ہوا کہ  شہر قائد کہ ایڈمنسٹریٹرز کا تعلق کراچی سے ہی ہوگا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو نے کہا شہرقائد کی ترقی کیلئے پی پی نے مثالی کردار ادا کی ہے اس شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں فطری مسائل کو بنیاد بنا کر اگر شہر وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبات کا سلسلہ شروع ہو تو رکے گا نہیں۔ بلاول بھٹو بولے کراچی میرا شہر ہے اور مجھے اس کی ترقی عزیز ہے یہ بھی کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہے۔ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔