Thursday, March 28, 2024

شہرقائد میں گہرے بادلوں کی انٹری ، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

شہرقائد میں گہرے بادلوں کی انٹری ، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
July 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں گہرے بادلوں کی انٹری ہو گئی۔ گلستان جوہر، کلفٹن، ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ شہر قائد بادلوں کی  لپیٹ میں ہے۔ سورج بھی دیکھائی نہیں دے رہا۔ مختلف علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے ،موسم خوشگوارہے، ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اچھی خبر سنا دی۔ کہتے ہیں پیر اور منگل کو شہرقائد میں  تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ بادل خوب گرجیں گے اور جم کر برسیں گے۔ دوسری جانب برساتی نالے کچرے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔ وزیر بلدیات، کمشنر اور مئیر کراچی کی جانب سے نالوں کی صفائی کے دعوے صرف دعوے ہی  رہے۔ 27بڑے نالوں کی مکمل صفائی نہ ہونے کے باعث تیز بارش سے شہر میں جھل تھل کی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام 500 سے زائد نالوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ چھوٹے بڑے نالوں پر تجاوزات بھی قائم ہیں۔ تیز بارش کی صورت میں پانی سڑکوں پر ہی کھڑا رہے جائے گا۔