Thursday, April 25, 2024

شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی آج اٹھائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، میسی ارجنٹینا کے شہر راسایو میں پیدا ہوئے

شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی آج اٹھائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، میسی ارجنٹینا کے شہر راسایو میں پیدا ہوئے
June 24, 2015
ارجنٹائن (ویب ڈیسک) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی چوبیس جون انیس سو ستاسی کو ارجنٹائن کے شہر اساریو میں جارج آندریز میسی کے گھر پیدا ہوئے۔ لیونل میسی نے فٹ بال کے کھیل کو ایک نئی جہت دی۔ کھیل میں اپنا کوئی ثانی نہ رکھنے والے میسی نےصرف تیرہ برس کی عمر میں فٹ بال کلب بارسا جوائن کیا۔ میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب نے چھے لیگ ٹائٹل، تین چئمپینز لیگ، دو اسپینش کپ، دو یورپین سپر کپ، چھے اسپینش سپر کپ اور دو بار ورلڈ کلب کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ میسی سال کے بہترین فیفا ورلڈ پلئیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی ہیں۔ فٹ بال کی دنیا کے کئی اعزازات اپنے نام کرنے والے لیونل میسی کو آج دنیا کے سب سے قیمتی فٹ بالر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جہاں ان کی آمدنی کئی ملین ڈالر ہے۔