Saturday, April 20, 2024

شہراقتدار کنٹینر زون میں تبدیل، ریڈزون کے راستے مکمل اور دیگر راستے جزوی طور پر بند

شہراقتدار کنٹینر زون میں تبدیل، ریڈزون کے راستے مکمل اور دیگر راستے جزوی طور پر بند
November 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پشاور موڑ پر جے یو آئی کے پراؤ کے عوام کی زندگی پر اثرات پڑنے لگے ۔ شہراقتدار کنٹینر زون میں تبدیل ہو گیا۔ ریڈزون کے راستے مکمل اور دیگر راستے جزوی طور پر بند ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے بیشتر راستوں کو تو کھول دیا گیا لیکن ریڈ زون جانے والے راستے بدستور بند ہیں۔ ‏‏اسٹیٹ بینک سے ریڈیو پاکستان چوک، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک، ‏‏جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو سے پشاور موڑ فلائی اوور،  جی 11 سگنل سے زیرو پوائنٹ کشمیر ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ سیکٹر جی ایٹ، ایچ ایٹ اور جی نائن ایچ نائن میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ اسلام آباد کا سب سے بڑا اتوار بازار بھی اج نہ کھل سکا۔ عوام کو مہنگے داموں کا ہی اشیاء خردونوش خریدنا پڑیں۔ میٹرو بس سروس کی بندش کے باعثراولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفریحی مقامات پر دھرنا والوں کا راج رہا اور پارکوں میں ایکا دوکا فیملی نظر ائی۔