Monday, September 16, 2024

شہر یار خان نے بگ تھری کے خاتمہ کو بڑی کامیابی قرار دیدیا

شہر یار خان نے بگ تھری کے خاتمہ کو بڑی کامیابی قرار دیدیا
April 28, 2017
لاہور(92نیوز)چئیر مین پی سی بی شہر یار خان نے بگ تھری کے خاتمہ کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لئے اب وہ بھارت کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد دبئی سے واپسی پرلاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے ایم او یو کے مطابق باہمی سیریز نہ کھیلنے کے باعث بگ تھری کے خاتمے کی بھر پور کوشش کر رہے تھے جس میں کامیابی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو زبانی مطلع کر دیا ہے کہ وہ باہمی سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کے لئے ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرنے جارہے ہیں۔ شہر یار نے کہا کہ ستمبر میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون میں کپتان کے علاوہ تمام کھلاڑی مختلف ممالک کے قومی کھلاڑی ہوں گے۔۔آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پران کے میچ صرف لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چئیر مین پی سی بی کہتے ہیں نجم سیٹھی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ،مل جل کر کام کر رہے ہیں۔