Sunday, May 5, 2024

شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس

شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس
December 7, 2017

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس سےمتعلق اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں سپریم کورٹ نے کراچی میں چوبیس ہائیڈرنٹس مالکان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو روکنا آپ کا کام ہے۔ حلف نامہ جمع کرائیں کہ کوئی نیا غیر قانونی ہائیڈرنٹس نہیں بنے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ لکھ کر دیں جس افسر کی حدود میں ہائیڈرنٹس بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جو ہائیڈرنٹس بند کر دیا، بس وہ بند کر دیے۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹس برداشت نہیں کریں گے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔