Tuesday, April 23, 2024

 شہر میں بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہےلیکن چارہزار ٹن ٹھکانے لگایا جاتا ہے : میئرکراچی

 شہر میں بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہےلیکن چارہزار ٹن ٹھکانے لگایا جاتا ہے : میئرکراچی
November 29, 2016

 کراچی(92نیوز)مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں شہر میں بارہ ہزار ٹن کچرا روزانہ پیدا ہوتا ہے  چار ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جاتا ہے سو روزہ پلان میں مخیر حضرات بلدیاتی نمائندوں کی مالی مدد کرکے کراچی کی صفائی میں ان کا ساتھ دیں  ۔

تفصیلات کےمطابق کے ایم سی بلڈنگ  میں کراچی کی صفائی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرک ساوتھ اور ایسٹ کا کچرا آوٹ سورس اعتماد میں لئے بناء کیا گیا ۔اختیارات محدود لیکن جذبے لامحدود ہیں وسیم اختر  نے کراچی کی صفائی کے لیے سو دن کا پلان دیتے ہوئے مخیر حضرات سے اور حکومت سے مدد مانگ لی ۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کی وزارت کو آوٹ سورس کرنے کا مشورہ دے دیا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی دیئے جائیں ۔