Tuesday, April 23, 2024

شہر لاہور کا میگا پروجیکٹ اورنج ٹرین بے یارو مددگار

شہر لاہور کا میگا پروجیکٹ اورنج ٹرین بے یارو مددگار
August 25, 2018
لاہور (92 نیوز) شہر لاہور کا میگا پروجیکٹ اورنج ٹرین بے یارو مددگار ہو گیا۔ دو پیکیجز پر کام بھی بند کر دیاگیا۔ کنٹریکٹرکی جانب سے ادائیگیاں نہ کئے جانے پرعملے نے کام چھوڑ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کا میگاپروجیکٹ اورنج ٹرین سہولت کی بجائے بوجھ نظرآنے لگا ہے۔ پیکج تھری ڈیرہ گجراں ڈپو اور پیکج فور سٹبلنگ یارڈ پر تعمیراتی کام نہیں ہورہا۔ پرائیوٹ کنٹریکٹرز نے ڈپو اور یارڈ پر پچاسی فیصد کام کرنے کے بعد روک دیا ۔ پیکج ٹو چوبرجی سے علی ٹاؤن مشکلات کا شکار ہے۔ کنٹریکٹر زیڈ کے بی کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے انجینئرز اور عملے نے کام چھوڑ دیا۔ پیکج ٹو کا صرف اٹھہتر فیصد سول ورک مکمل ہو سکا ۔ سول ورک مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کمپنیوں کو مزید چار مہینے درکار  ہیں۔ چائنیز کمپنی سی آر نورنکو نے اورنج ٹرین کی ٹیسٹ رن کے لئے تین مہینے کا وقت مانگا ہے۔ سابقہ صوبائی حکومت نے اپنی طرف سے آدھے ٹریک کا افتتاح بھی کر دیا تھا مگر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر بہت سے چشم کشا حقائق سامنے آئے ہیں۔