Friday, April 19, 2024

شہر قائد کے مکینوں کیلئے پانی نایاب ہونے لگا

شہر قائد کے مکینوں کیلئے پانی نایاب ہونے لگا
June 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد کے باسیوں کے لیے پانی نایاب ہوتا جارہا ہے ، فراہمی آب کے لیےسسٹم بوسیدہ جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ پانی زندگی ہے اور یہ زندگی کراچی والوں چھنتی چلی جارہی ہے ،  دھابیجی فراہمی آب کا مرکز ہے جہاں کا پانی فراہمی کا سسٹم چالیس سال سے بھی پرانا ہے ، دس ماہ کے دوران دس بار لائن پھٹ چکی ہے  ، ہر مرتبہ اہلیان شہر کو پانی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے ۔ ایک طرف شہرکو پانی کی فراہمی بند  ہوتی ہے تو دوسری جانب پائپ لائن کی مرمت پر ڈیڑھ کروڑ کے اخراجات آ جاتے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاون اور فالٹ سے پورے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوجاتی ہے۔ واٹر بورڈ حکام کہتے ہیں کہ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا متبادل نظام لانا ایک بہت ہی بڑا اور مہنگا ترین کام ہے جو ممکن نہیں۔ دوسری جانب  شہریوں کو ضرورت کے مطابق پانی نہیں مل رہا جس پر وہ کہتے ہیں کہ  پانی کے بغیرتو زندگی ادھوری ہے۔ شہر میں پانی جیسی اہم ضرورت کی فراہمی کے لیے حکومتی سطح پر تاحال دعوے ہی دعوے ہیں۔ گذشتہ تیرہ برسوں میں فراہمی آب کے لیے کیا گیا کا کوئی وعدہ وفا نہ ہوسکا۔