Tuesday, May 14, 2024

شہر قائد کی ہر سڑک خستہ حالی کا شکار ،ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش

شہر قائد کی ہر سڑک خستہ حالی کا شکار ،ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش
February 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں ہر سڑک کا ستیاناس ہے جب کہ کراچی اسٹیڈیم روڈ کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے ۔ اہم شاہراہ پر دو اسپتال موجود ہیں لیکن  گہرے کڑھوں کے باعث ایمولینس سمیت کوئی اور گاڑی سڑک عبور کرنے سے کتراتی ہے جبکہ گاڑی میں موجود  پہلے ہی اذیت کے شکار مریض  کی حالت مزید غیر ہو نے لگتی ہے ۔ سڑک کی مرمت کے لئے  ڈیڑھ سال قبل شروع ہونے والا کام تاحال تاخیر کا  شکار ہے جبکہ صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مریضوں کو ایمبولینس ہو یا گاڑی اسپتال آنے کہ لیے ایک امتحان سے گزرنا ہوتا ہے ،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مرکز میں تبدیلی ، صوبے میں بھٹو اور شہر میں ایم کیو ایم سرکار  اقتدار میں ہے مگر  عوام  تک کوئی فائدہ نہیں پہنچ پا رہا۔ اسٹیڈیم روڈ کی تعمیر ڈیڑھ سال قبل شروع کی گئی تھی  تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء گذشتہ  ایک سال سے تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر انتظامیہ غائب ہے۔