Friday, May 10, 2024

شہر قائد کا موسم ابر آلود ، درجہ حرارت 8تا9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان

شہر قائد کا موسم ابر آلود ، درجہ حرارت 8تا9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان
January 7, 2020
کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد کا موسم پھر سے ٹھنڈا ہوگیا ، کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ، یخ بستہ ہوائیں اور بوندہ باندی کا امکان بھی ہے ۔ شہر قائد کے موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں شہر کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان  ہے ، کراچی والے تیار رہیں ہفتے بارش کا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہونے والا ہے ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 11 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیزہواوں کے  سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس کہ جارہی ہے ۔