Tuesday, April 23, 2024

شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کاا مکان

شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کاا مکان
June 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کے امکان  ہے ، دوپہر گیارہ بجے کے قریب  کراچی کا درجہ حرارت  32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آج  مغربی  سمت سے چلنے والی ہواؤں  کی رفتار  8ناٹیکل مائل ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ہے۔