Friday, May 3, 2024

شہر قائد میں گرمی کا وار برقرار، بجلی کی بندش بھی جاری

شہر قائد میں گرمی کا وار برقرار، بجلی کی بندش بھی جاری
May 22, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں گرمی کا وار جاری ہے۔ سورج کی تپش کم نہیں ہورہی۔ سورج سوانیزے پر محسوس ہو رہا ہے۔ سمندرکنارے آباد شہر میں آج بھی سمندری ہوائیں نہیں چل رہی۔ شمال مشرقی سے چلنے والی ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بھی معمول سے نہایت کم صرف 9 فیصد ہے۔ موسم کاحال بتانے والے کہتے ہیں کہ گرمی کی لہر جمعرات تک جاری رہے گی۔ جمعے سے موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ ادھر شہری درختوں کی کمی محسوس کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہر بچاؤ درخت لگاؤ۔ دوسری طرف گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ کے الیکڑک کو مطلوبہ گیس بھی مل رہی ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹ کا پرزہ بھی لگ گیا۔ لیکن شہریوں کو بجلی کی بندش سے نجات نہ ملی۔ بجلی بندش کے ستائے شہری حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے الیکڑک کو حکومتی تحویل میں لیاجائے ۔