Thursday, April 18, 2024

شہر قائد میں کئی سال سے جاری گرین لائن پروجیکٹ میں تاخیر پر تاخیر

شہر قائد میں کئی سال سے جاری گرین لائن پروجیکٹ میں تاخیر پر تاخیر
December 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں کئی سال سے جاری گرین لائن پروجیکٹ میں تاخیر پر تاخیر ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں تین پلوں کی تعمیر بھی سست روی کا شکار ہے۔ پلوں کے کام کو ستمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن روایت نہ ٹوٹی اور تاخیر نتیجہ لاگت میں بھی کروڑوں روپے اور شہریوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا۔ یہ ہی حال کراچی پیکج کے تحت بنے والے نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مئیر کراچی بھی کام کی سستی اور طریقہ کار پر شدید نالاں نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ رقم بھی جاری ہوگئی لیکن کام میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ مئیر کراچی کو طریقہ کار کا اب خیال آیا ہے ۔ سندھ حکومت کا اورنگی ٹاون میں پاکستان کا مختصر ترین منصوبہ ایدھی اورنج لائن بھی تا حال نامکمل ہے۔ منصوبے کو دو ہزار سترہ میں پورا کیا جانا تھا جبکہ شہید ملت سگنل فری کوریڈور بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ جون 2019 میں منصوبے کو مکمل کیا جانا تھا لیکن تاحال ایک انڈر پاس افتتاح کا منتظر ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو کراچی پیکج کے تحت سازو سامان اور 50 فائر ٹینڈرز فراہم کرنے کے منصوبے میں بھی کام جاری ہے۔