Tuesday, April 16, 2024

شہر قائد میں پبلک پارکس کی حالت نہ بدل سکی

شہر قائد میں پبلک پارکس کی حالت نہ بدل سکی
April 3, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پبلک پارکس کی حالت نہ بدل سکی۔ پارکوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے۔

 موسم گرما شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شجر کاری کی باز گشت سنائی دینے لگی مگر شہر قائد کہ تو کیا ہی کہنے جہاں شجر کاری تو دور پارکس ہی بد حالی کا شکار ہیں۔

 وفاقی وزیر علی زیدی اور صوبائی وزیر سعید غنی کے حلقے میں موجود سب سے بڑا پارک بھی عدم توجہی کے باعث اب کچرے، گندگی و غلاظت کے ڈھیر منہ چڑاتے نظر آتے ہیں۔

 ضلع وسطی ہو یا شرقی ، ملیر ہو یا کورنگی ، جنوبی ہو یا غربی بیشتر پارکس تباہ حال ہیں۔ مکین کہتے ہیں کراچی میں شجرکاری مہم صرف نعروں تک ہی محدود ہے۔

 منتخب عوامی نمائندے بھی پارکوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے فنڈز اور وسائل کی عدم دستیابی کا پرانا راگ آلاپتے ہیں۔  

 پارکس کی بدحالی نہ صرف ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں مشکلات پیدا کررہی ہے بلکہ علاقائی سطح پر تفریح گاہوں کی رونقیں بھی ماند کر رہی ہیں۔