Friday, April 26, 2024

شہر قائد میں نیگلیریا، ڈینگی اور کانگو سے تین افراد جاں بحق

شہر قائد میں نیگلیریا، ڈینگی اور کانگو سے تین افراد جاں بحق
November 11, 2019

کراچی ( 92 نیوز)  شہر قائد میں مختلف بیماریاں شہریوں کی زندگیاں نگل رہی ہیں، آج بھی نیگلیریا ،ڈینگی اور کانگو وائرس نےتین جانیں لےلیں، رواں برس نگلیریا سے 20 ،ڈینگی سے 30 اور کانگووائرس سے 20 افراد موت کےمنہ میں جاچکےہیں۔

اہلیان کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ،  کبھی کتے کے کاٹنے سے شہری مر رہے ہیں ،  کبھی ڈینگی  ، نگلیریا اور کانگو شہریوں کونشانہ بنارہےہیں۔

شہر قائد میں  آج بھی  نگلیریا نےایک زندگی کا خاتمہ کردیا ، نیو کراچی کا رہائشی 27سالہ وکیل خان جناح اسپتال میں انتقال کرگیا ، وکیل خان کو10نومبر کو جناح اسپتال میں داخل کیاتھا ، لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا ۔

پانی میں کلورین کی کمی سےنگلیریا جرثومہ ناک کے ذریعے دماغ میں جاکرموت کاسبب بنتاہے ، رواں برس نگلیریا سےبیس افرادجان سے ہاتھ دھوچکےہیں۔

دوسری جانب ڈینگی مچھر بھی قابو میں نہیں آرہا ، ڈینگی بخار کاشکار ایک اور شہری جان سےچلاگیا ، ناظم آباد کا رہائشی 32 سالہ نادر علی  نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ، رواں برس سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 31ہوگئی ہے۔

کراچی میں  24 گھنٹوں کےدوران مزید 264 افراد ڈینگی سے متاثر ہوگئےہیں ، رواں سال سندھ بھر میں مجموعی طور پر  ڈینگی کے11784 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کانگو وائرس نے بھی ایک  شخص کی جان لے لی ، چھاچھرو کا رہائشی سنیل کمارکئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا ،جہاں آج  وہ دوران علاج چل بسا۔ کانگو وائرس رواں برس افراد کونشانہ بناچکاہے۔