Monday, May 6, 2024

شہر قائد میں مطلع صاف اور درجہ حرارت آج بھی معتدل رہا

شہر قائد میں مطلع صاف اور درجہ حرارت آج بھی معتدل رہا
May 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں مطلع صاف اور درجہ حرارت آج بھی معتدل رہا۔ کل کی بارش نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سہانا کئے رکھا۔ روزہ داروں نے معتدل آب و ہوا میں افطاری کی۔ شہر قائد میں آج پارہ ذیادہ سے ذیادہ  35 ڈگری جبکہ کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔ سمندری ہواؤں کے سبب گرمی کا احساس بھی کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم میں مزید بہتری کے ساتھ ہلکی بونداباندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں درجہ حرارت پینتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں  شدید گرم رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رات کو کوئٹہ، قلات، مکران، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال  ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بی جی ایم۔ بدھ سے جمعرات کے دوران مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں  چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔