Thursday, March 28, 2024

شہر قائد میں قیام امن کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کئی سیاستدانوں کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

شہر قائد میں قیام امن کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کئی سیاستدانوں کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
May 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سانحہ صفورا پر کئی ساستدانوں  نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو گئی۔ وسیم اختر نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ کے پاس وزیراعلیٰ سندھ رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ تحریک انصاف کے  وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی  نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن سندھ حکومت کی توجہ کہیں اور ہے۔ کیا وزیراعلیٰ سندھ کا کام صرف ایس ایچ او کو معطل کرنا ہے۔ حکومت کراچی میں امن کب قائم کرے گی۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال  کا اثر پورے ملک کی معیشت پر پڑتا ہے اس لیے شہر قائد میں قیام امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔